Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں برس آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ آج متوقع

شائع 10 جون 2020 01:12pm

رواں برس آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہوگا یا اسے ملتوی کردیا جائے گا، فیصلہ آج متوقع ہے۔ آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں رکن ممالک آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک  شيڈول ہے۔

میگا ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں نئی تاریخوں پر غور کیا جائے گا۔ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں نئے چیئرمین کے انتخابی عمل کو بھی حتمی شکل دے جائے گا۔ ساتھ ہی فیوچر ٹور پروگرام سمیت دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔